29 نومبر، 2026، 10:04 AM

صدر پزشکیان کی ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کو ایشیائی چیمپئن بننے پر مبارک باد

صدر پزشکیان کی ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کو ایشیائی چیمپئن بننے پر مبارک باد

ایرانی صدر نے ایک پیغام میں ایشیائی فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایرانی قومی بیچ فٹ بال ٹیم کی قابلِ فخر کامیابی اور چیمپئن بننے پر کھلاڑیوں، فنی عملے، بیچ فٹ بال فیڈریشن اور ایرانی عظیم قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہفتے کی شب تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایرانی قومی بیچ فٹ بال ٹیم کی کامیابی پر اپنے تہنیتی پیغام میں اس قابلِ قدر کامیابی کو ایران کے عزیز کھلاڑیوں کی محنت، قابلیت اور صلاحیتوں کا ثمر قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کا پانچواں چیمپئن ٹائٹل حاصل کرنا اور جاپان کی قومی ٹیم کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنا ایک قابلِ فخر کامیابی اور براعظم ایشیا میں بیچ فٹ بال کے اقتدار اور برتر مقام کا مظہر ہے۔ یہ مقام ان کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، باہمی ہم آہنگی، خود اعتمادی اور عزم کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ایران کا نام روشن کیا ہے۔

ایرانی صدر کے تہنیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ہمارے ملک کی قومی بیچ فٹ بال ٹیم کی قابلِ فخر کامیابی اور چیمپئن بننا ہمارے عزیز کھلاڑیوں کی محنت، قابلیت اور صلاحیتوں کا ثمر ہے۔

ایشیا کا پانچواں چیمپئن ٹائٹل حاصل کرنا اور جاپان کی قومی ٹیم کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنا ایک قابلِ فخر کامیابی اور براعظم ایشیا میں بیچ فٹ بال کے اقتدار اور برتر مقام کا مظہر ہے۔ یہ مقام ان کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، باہمی ہم آہنگی، خود اعتمادی اور عزم کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ایران کا نام روشن کیا ہے۔

میں اس قابلِ قدر کامیابی پر کھلاڑیوں، فنی عملے، بیچ فٹ بال فیڈریشن کے تمام متعلقہ عہدیداروں اور ایران کی عظیم قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

امید ہے کہ یہ قابلِ فخر چیمپئن اپنی اسی جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اور اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھ کر عالمی سطح کے دیگر مقابلوں میں بھی ایران کا عظیم پرچم سربلند کریں گے۔

News ID 1943200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha